کھیل

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

نومبر 29, 2016 < 1 min

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 32 برس بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میںدو صفر سے شکست ہوگئی۔ آخری مرتبہ نیوزی لینڈ نے سنہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں دو ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے369 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے آخری پوری دن پوری ٹیم صرف230 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ پاکستانی بیٹسمینوں نے انتہائی غیرذمہ داری سے بلے بازی کی۔ اوپنرز سمیع اسلم اور اظہرعلی کی 131 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کے باوجود 10 وکٹیں سکور میں صرف 99 رنز کا اضافہ کرسکیں۔پاکستان کی نو وکٹیں چائے کے وقفے کے بعد صرف 72 رنز کے اضافے پر گریں، آخری چھ وکٹیں نئی گیند پر صرف سولہ اوورز میں گریں۔ اظہرعلی 58 اور سمیع اسلم نے 91 رنز بنائے۔ سرفراز احمد کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجا گیا لیکن وہ صرف 19رنز بناکر مرتبہ رن آوٹ ہوگئے۔ اسد شفیق صفر پر آوٹ ہوئے۔ آوٹ آف فارم یونس خان کو 11 رنز پر ٹم ساودی نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ ایک رن کے اضافے پرگرنے والی چار وکٹوں نے نیوزی لینڈ کی جیت پر مہرتصدیق ثبت کردی جن میں سے محمد عامر،وہاب ریاض اور عمران خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد رضوان13 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے