عالمی خبریں

جرمنی، حملہ آور کون تھا؟

دسمبر 23, 2016 < 1 min

جرمنی، حملہ آور کون تھا؟

Reading Time: < 1 minute

 برلن میں کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے میں ملوث شخص کی شناخت تیونس سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کے طور پر ہوئی ہے۔   شناخت ٹرک کی نشست کے نیچے سے ملنے والے  دستاویزات کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ دوسری جانب  مارکیٹ جہاں پر ایک ٹرک حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے سکیورٹی مزید سخت کر کے اور سیمنٹ کے بیریئر لگائے ہیں۔ تیونس سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کے شناختی دستاویزات کے مطابق اُن کا نام انس امری ہے اور وہ سنہ 1992 میں تیونس میں پیدا ہوئے۔ پولیس کو اُن کے بارے میں معلومات تھیں اور انھوں نے ماضی میں مختلف شناختیں استعمال کیں۔ جرمنی میں نارتھ راہن ویسٹفیلیا کے وزیرِ داخلہ رالف جیئگر نے کہنا ہے کہ مشتبہ شخص حملے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں زیر تفتیش رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی کے حکام نے نومبر میں مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا ہے اور ‘مبینہ طور پر وہ ریاست کے خلاف شدید تشدد کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہا تھا۔’ تیونس کے ریڈیو نے انس کے والد اور سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اٹلی کے ایک سکول میں آگ لگانے کے جرم میں چار برس تک جیل میں رہے۔  والد نے ریڈیو سیٹشن کو بتایا کہ انس امری ایک سال قبل جرمنی آئے تھے۔ تیونس کی وزارتِ داخلہ نے انس امری کے مشتبہ ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے