عالمی خبریں

اقوامِ متحدہ افسوس ناک ادارہ ہے

دسمبر 27, 2016 < 1 min

اقوامِ متحدہ افسوس ناک ادارہ ہے

Reading Time: < 1 minute

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اقوامِ متحدہ کو افسوس ناک ادارہ قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ اقوامِ متحدہ کے اندر بہت امکانات تھے لیکن اب یہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے، باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے انھوں نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف ایک قرارداد ملتوی کروا دی تھی۔ اس قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں بستیاں تعمیر کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔ اس کے باوجود یہ قرارداد گذشتہ جمعے کو منظور ہو گئی تھی جس پر اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ اس قرارداد کی تیاری اور اسے منظور کروانے میں امریکہ نے پسِ پردہ کردار ادا کیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹر ہی پر کہا تھا کہ 20 جنوری کے بعد حالات بدل جائیں گے۔  ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے