عالمی خبریں

اٹلی: سکول بس حادثے میں 16 ہلاک

جنوری 21, 2017 < 1 min

اٹلی: سکول بس حادثے میں 16 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

اٹلی میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس موٹر وے پر بچوں کو ہنگری سے ویرونا لے جا رہی تھی۔ اٹلی کے آگ بجھانے کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ حادثے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ بس فرانس کے بدھا پیسٹ سے واپس آ رہی تھی جہاں ان طلبا نے پہاڑ پر ایک تفریحی دن گزارا۔ اٹلی کے خبر رساں ادارے آنسا کے مطابق بس میں سوار طلبا جن میں اکثریت 14 سے 18 برس کے لڑکوں کی ہے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد بس کی کھڑکیوں سے ہوتے ہوئے دور جا گرے۔  بس میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد لوگ اس میں پھنس گئے تھے اور ہسپتال لائے جانے والے افراد میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے