عالمی خبریں

ملائیشیا نے شمالی کوریا سے سفیر واپس بلا لیا

فروری 20, 2017 < 1 min

ملائیشیا نے شمالی کوریا سے سفیر واپس بلا لیا

Reading Time: < 1 minute

ملائیشیا نے شمالی کوریا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی کوالالمپور میں ہلاکت کے نتیجے میں شروع ہونے والے تنازعے کی شدت میں اضافے کے بعد ملائیشیا نے پیونگ یانگ سے اپنے سفیر کو واپس بلا یا ہے۔ کم جونگ نام کی گذشتہ ہفتے کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر پراسرار حالات میں موت ہو گئی تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ انھیں اس وقت زہر دیا گيا جب وہ اپنی پرواز کا انتظار کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب وہ اس سلسلے میں شمالی کوریا کے چار باشندوں 33 سالہ ری جی ہایون، 34 سالہ ہونگ سونگ ہاک، 55 سالہ جونگ گل اور 57 سالہ ری جائے نام کی تلاش میں ہیں۔ اس سے قبل ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفیر کو ان کے بیان کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے