کھیل

سٹوکس کی خدمات ساڑھے 14 کروڑ میں

فروری 20, 2017 < 1 min

سٹوکس کی خدمات ساڑھے 14 کروڑ میں

Reading Time: < 1 minute

انڈین پریمیئر لیگ کے لیے ہونے والی نیلامی میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بینجمن سٹوکس کی خدمات ساڑھے 14 کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی ہیں۔ آئی پی ایل کے منتظمین نے بین سٹوکس کی ابتدائی قیمت دو کروڑ روپے رکھی تھی تاہم ساڑھے 21 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم کی اس بولی کے نتیجے میں بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز انڈیا کے یوراج سنگھ کے پاس ہے جن کی خدمات گذشتہ برس 16 کروڑ روپے کے عوض حاصل کی گئی تھیں۔ جنوبی انڈیا کے شہر بنگلور میں ہونے والی نیلامی میں 351 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے 122 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ نیلامی میں ان میں سے صرف 76 کھلاڑیوں کا ہی انتخاب ہونا ہے۔ نیلامی میں بین سٹوکس کے علاوہ ایک اور انگلش کرکٹر ٹائمل ملز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی 12 کروڑ کی کامیاب بولی دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے