عالمی خبریں

امریکی اڈے کے قریب چین کا فوجی اڈہ

فروری 27, 2017 < 1 min

امریکی اڈے کے قریب چین کا فوجی اڈہ

Reading Time: < 1 minute

چین افریقی ملک جبوتی میں اپنا پہلا فوجی اڈا قائم کر رہا ہے – یہ اس امریکی اڈے کے قریب ہے جسے امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کےحملے کے بعد امریکہ نے جبوتی میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا تھا جہاں چار ہزار امریکی اہلکار تعینات ہیں ۔ حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی بھی اسی کیمپ سے ہوئی تھی۔ چین اور امریکہ میں بحیرۂ چین میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیرے تیار کرنے کے حوالے سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکہ بارہا چین کو بحیرۂ چین میں مصنوعی جزیرے قائم کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کر چکا ہے۔ امریکہ کے موجودہ وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنی نامزدگی کے حوالے سے کانگریس میں ہونے والی سماعت کے دوران کہا تھا کہ امریکہ چین کی ان مصنوعی جزیروں تک رسائی کو روک بھی سکتا ہے۔ چین کےحکام نےجبوتی میں اپنے فوجی اڈے کے قیام کی اہمیت کو گھٹا کر پیش کیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے امریکی اخبار کو اپنے تحریری جواب میں کہا کہ اس اڈے کا قیام کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اس کو بحری قزاقوں کے خلاف آپریشن میں استمعال کیا جانا مقصود ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے