متفرق خبریں

اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک

جولائی 27, 2017 < 1 min

اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک

Reading Time: < 1 minute

 برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ سعودی عرب اور انڈیا عالمی سطح پر جدید ترین اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ہیں جنھوں نے گزشتہ دس برس کے دوران بلترتیب سو ارب ڈالر اور ساٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور بارود خریدا۔ برطانوی حکومت نے عالمی سطح پر اسلحے کی خرید و فروخت کی رپورٹ جاری کرکے تفصیلات پیش کی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ٹرید کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سنہ 2007 سے 20016 کے درمیان برطانیہ نے تقریباً 110 ارب ڈالر کا دفاعی ساز و سامان برآمد کیا۔ امریکہ تقریباً 250 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور انڈیا کے علاوہ 2007 سے 2017 کے درمیان اسلحہ خریدنے والے دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں۔ گذشتہ تین برس کے دوران سعودی عرب نے برطانیہ سے تقریباً چار ارب پاؤنڈ کا اسلحہ خریدا۔ اس دوران سعودی عرب نے یورپی یونین کے مختلف ممالک سے تقریباً چار ارب یورو مالیت کا اسلحہ بھی خریدا۔

دس برس کے دوران برطانیہ کی جانب سے کل برآمد کیے جانے والے اسلحے میں سے 57 فیصد اسلحہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو بیچا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے