پاکستان

ریاض ٹھیکیدار پر مقدمہ درج

ستمبر 30, 2017 < 1 min

ریاض ٹھیکیدار پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

فوج کے جرنیلوں سے لے کر حکمران جماعت کے کرتا دھرتا تک، اور تحریک انصاف کے سربراہ کو جہاز فراہم کرنے سے لے کر پیپلز پارٹی کے شہنشاہ کو لاہور میں محل بنانے کر دینے والے پاکستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیا ڈان ریاض ٹھیکیدار کے خلاف عدالتی حکم پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے _

ایڈووکیٹ یاسر علی کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ عدالت کی مداخلت پر درج کیا گیا، اس سے قبل پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری تھی _
مدعی کے مطابق ملک ریاضی نے غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پھلگران میں میری 8 کنال 9 مرلے وراثتی اراضی ہے جس پر ملک ریاض نے مسلح افراد بٹھا رکھے ہیں، تھانے میں شنوائی نہ ہونے پر عدالت میں 22 اے کی درخواست دے رکھی تھی، مدعی یاسر کے مطابق پولیس نے کارروائی 22 اے کی درخواست پر عدالت کے حکم آنے کے بعد کی _
مدعی کے مطابق زمین کی مالیت 9 کڑور سے ذائد ہے _ یاد رہے کہ ریاض ٹھیکیدار کے خلاف پہلے بھی زمین پر قبضے کے کئی مقدمات درج ہیں اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات میں انہوں نے اعتزاز احسن سمیت نامی گرامی وکلاء کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو ہر پیشی پر ججوں سے نئی تاریخ حاصل کر لیتے ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے