پاکستان

کیبل کے بعد ڈی ٹی ایچ کب آئے گا؟

جنوری 31, 2018 2 min

کیبل کے بعد ڈی ٹی ایچ کب آئے گا؟

Reading Time: 2 minutes

سپريم کورٹ ميں ڈی ٹی ایچ لائسنس کیس کي سماعت ہوئي عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اے آر وائے اور کراس کرنٹ کی اپیلوں کاریکارڈ منگوا لیاچيف جسٹس نے ريمارکس ديے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی اچھی ہے یا بری تعین نہیں کرسکتے،یہ پالیسی میٹر ہے

وکیل میگ اعتزازاحسن نے کہا اس نظام کے ذریعے ٹی وی ریٹنگ کا نظام کمپیوٹرائز ہوجائے گاجیواوراے آروائے کی طرف سے اس نظام میں رکاوٹ آرہی ہے،لائسنس نیلامی کے پہلے مرحلےمیں جیو اوراے آر وائے نے زیادہ بولی لگائی تھی،پیمرا نے دونوں کو رقم  کی ادائیگئ کاحکم دیا

چيف جسٹس نے کہا یہ معاملہ 2003 سے چل رہاہے ،اعزازاحسن بولے 25کروڑ کی بولی لگاکردونوں چینلز نے ادائیگی نہیں کی سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائے کی اپیل مارچ میں مسترد کردی، فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل دائرکی گئي

چيف جسٹس نے کہا گوہراعتزاز احسن کورات کوکیس تیار کروایاکریں اعزازاحسن نے کہا ہم آپ کی طرح لائق نہیں ہیں ،پانی بجلی ٹیکے یہ سب اکیلے کرسکتے ہیں ہم نہیں،چيف جسٹس نے کہا آپ جگتيں کررہے ہيں،جس دن اپنے اختیارات سے تجاوزکیامجھے چیمبر میں آکربتادیں

چيف جسٹس نے اعتزازاحسن سے کہا خواہش تھی آپ کی شاگردی کروں ،یہ سب کچھ آپ کے لیے کہہ رہے ہیں اعتزازاحسن بولے میں بہت جلد چیمبر میں آوں گا،وکيل طارق محمود نے کہا یہ معاملہ چیمبر میں نہ سناجائے ،

اعتزازاحسن نے کہا میری سپیڈ یہی رہے گی چاہے گوہر کوبٹھادیں اے آر وائے اور جیوکاڈی ٹی ایچ میں مفادات کاٹکراو ہے،انھیں لائسنس ملے گاتواپنے چینل کوپروموٹ کریں گے

چيف جسٹس سوال کيا ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں اے آر وائے اورجیونے حصہ لیاہوگا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ٹی وی لائسنس ہولڈر کو ڈی ٹی ایچ سے دور رکھنے کامقصد اجارہ داری ختم کرناتھا،

وکيل ميگ بولے جيونے  پیمراکی ریگولیشن کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس پر عدالت نے پيمراکو نيلامي سے روکا،اس دوران پیمرانے 8کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیاگيا،ابصار عالم نے تقرری کے بعد نیلامی کاعمل دوبارہ شروع کیا

چيف جسٹس نے کہا ادارے کے سربراہ کے طور پرادارے کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں ادارے اپنے وزن کے نیچے بھی تباہ ہوجاتے ہیں اعتزازاحسن بولے ہم نے 15ارب کی نیلامی میں بولی دی جیوکہتاتھا25کروڑ میں لائسنس اسے مل جائے گا

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اے آر وائے اور کراس کرنٹ کی اپیلوں کاریکارڈ منگوا لیاسماعت 14 فروری تک ملتوی کردي گئي

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے