پاکستان

راؤ انوار واٹس ایپ رابطے میں

جنوری 31, 2018 < 1 min

راؤ انوار واٹس ایپ رابطے میں

Reading Time: < 1 minute

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور اشتہاری سابق پولیس افسر راؤ انوار کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر مختلف لوگوں سے رابطے میں ہے،،سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ نے سپریم کورٹ میں اس بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائو انوار کی لوکیشن ٹریس کر رہے ہیں، پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی سہولت نہیں ہے، اس سلسلے ميں حساس اداروں اور پي ٹي اے سے بھي رابطہ کرليا ہے، صحافيوں کے سوال کا جواب ديتے ہوئے کہا آپ ايسي باتيں نہ کريں جس سے صورت حال خراب ہو، پوليس نے اپنا کام کرليا ہے،ايف آئي آر بھي درج ہے جو قانوني کارروائي تھي وہ کرلي ہے، صحافي نے سوال کيا کہ راؤ انوار ائيرپورٹ سے کيسے نکل گيا؟ آئي جي نے جواب ديا کہ يہ بات ان سے نہيں  اسلام آباد پوليس سے پوچھيں،انہوں نے بتايا کہ انہيں خدشہ ہے کہ راؤ انوار نے جعلي دستاويزات بنائي ہوں گي اس ليے انہوں نے ايف آئي اے سے رابطہ کيا ہے، واضح رہے کہ سپريم کورٹ ميں نقيب اللہ محسود قتل کيس کي سماعت کل ہوگي، چيف جسٹس کي سربراہي ميں تين رکني بنچ کيس کي سماعت کرے گا، عدالت نے سيکرٹري داخلہ، ڈي جي سول ايوي ايشن،آئي جي سندھ، ايڈيشنل آئي جي سي ٹي ڈي اور ايڈووکيٹ جنرل سندھ کو بھي نوٹس جاري کرديئے ہيں

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے