کھیل

برف پرکرکٹ:آفریدی الیون فاتح

فروری 9, 2018 < 1 min

برف پرکرکٹ:آفریدی الیون فاتح

Reading Time: < 1 minute

سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے جس میں کپتان سہواگ کے 31 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اور اینڈریو سائمنڈز کے برق رفتار 40 رنز بھی شامل تھے۔رائلز کی جانب سے عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے