کالم

پیرنی کے ‘کمالات’

فروری 27, 2018 < 1 min

پیرنی کے ‘کمالات’

Reading Time: < 1 minute

نیلم ارشد

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر پیرنی سے شادی کے بعد سخت تنقید جاری ہے مگر دوسری طرف پیرنی کے کمالات بھی نظر آنے لگے ہیں _

تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہلی پیشی تھی_ پیٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور پولیس افسر عصمت اللہ تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی دو مختلف عدالتوں میں پیشی کے موقع پر خان صاحب مطمئن نظر آئے_

عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی جبکہ باقی تین مقدمات کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی _ عدالت نے عمران خان کو آیندہ سماعت پر حاضری سے استثنی دیدیا ہے جبکہ حاضری سے مستقل استثنا اور بریت کیلئے دائر درخواستوں پر استغاثہ کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے _

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی حاضری سے استثنا کی استدعا بار ہا مسترد ہو چکی ہے، لیکن پیرنی جی سے شادی کے بعد لگتا ہے کچھ مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں _

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا یہ انکشاف کہ خان اعداد وشمار پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، کافی حد تک درست ہے، کیونکہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی تیسری دلہن سے شادی کی وجہ بھی اس خاتون کے ایسے ہی کمالات ہیں جو آہستہ آہستہ نظر آ رہے ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے