پاکستان پاکستان24

نیا چیئرمین سینیٹ کون؟

مارچ 3, 2018 2 min

نیا چیئرمین سینیٹ کون؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں سادہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا ہے، اس وقت جو نام زیر غور ہیں ان میں راجہ ظفر الحق اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے نام شامل ہیں،دونوں کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

سینیٹ انتخابات کے بعد نواز لیگ ایوان میں 33 اراکین کے ساتھ بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ن لیگ کے پاس سینیٹ میں 18 اراکین بچ گئے تھے۔15 نئے اراکین کے انتخاب کے بعد سینیٹ میں ن لیگ بڑی پارٹی بن گئی۔

پیپلز پارٹی نے 12 نئی نشستیں حاصل کی ہیں۔پی پی کے پاس سینیٹ میں 8 سیٹیں بچ گئی تھی۔پی پی 20 اراکین کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پی ٹی آئی کے پاس 6 اراکین بچ گئے تھے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے 3 مزید نشستیں حاصل کی ہیں۔سینیٹ میں 12 اراکین کے ساتھ پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر آگئی۔

ایم کیو ایم کی پانچ نشستیں تھی۔ایم کیو ایم نے سینیٹ کی ایک نئی نشست حاصل کی جس سے ایم کیو ایم اراکین کی تعداد 6 ہو گئی۔

جے یو آئی ف نے دو نشستیں حاصل کی ہیں۔جے یو آئی اراکین کی تعداد اب 4 ہو گئی۔ جماعت اسلامی کے دو اراکین ہیں۔نیشنل پارٹی کے پاس 5 اراکین ہو گئے۔

نیشنل پارٹی کے پاس اس سے قبل تین اراکین تھے۔پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کی تین نشستوں کے ساتھ دو نئی نشستیں شامل کی جائیں تو ان کی تعداد بھی 5 بن جاتی ہے۔

مسلم لیگ فنکنشل،بی این پی مینگل کے پاس ایک ایک نشست ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے پاس بھی ایک نشست رہ گئی جبکہ جماعت اسلامی ایک نئی نشست کے ساتھ ایوان میں نئی تعداد دو ہو گئی ہے۔

نواز لیگ کے 26 میں سے نو اراکین ریٹائرڈ ہو گئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ 18 اراکین ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

حالیہ پارٹی پوزیشن کے بعد سیاسی جماعتوں میں سینیٹ کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے رابطوں اور جوڑ توڑ کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے