پاکستان

وفاقی خاتون محتسب کے خلاف مظاہرہ

مارچ 9, 2018 < 1 min

وفاقی خاتون محتسب کے خلاف مظاہرہ

Reading Time: < 1 minute

وقت نیوز کی ٹیم پرخاتون محتسب کشمالہ طارق کے دفتر میں تشدد کے خلاف صحافتی تنظیموں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا _ صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ وقت نیوز کی ٹیم پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔۔۔

نیشنل پریس کلب کے باہر صحافتی تنظیموں نے وقت نیوز کے اینکر مطیع اللہ جان اور وقت نیوز کی ٹیم پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے حکم پر ان کے عملے کی جانب سے کیے گئے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا _ مظاہرے میں راولپنڈی ،اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی _

مطیع اللہ جان نے کہا کہ وہ کشمالہ طارق کے دفتر انٹرویو کے لیے ٹائم طے کر کے گئے لیکن انٹرویو کے دوران ان کو اور کیمرہ ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظاہرین سے پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم اور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس شرمناک واقعے کا نوٹس لیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔۔۔

مظاہرے میں شریک صحافیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وقت نیوز کی ٹیم پر تشدد کے خلاف نعرے درج تھے، صحافیوں نے اعلان کیا کہ اگر انصاف نہ ملا تو مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا ۔۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے