صادق سنجرانی کے لیے بد دعا

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانے کیلئے بددعا کی جاسکتی ہے ۔

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آ جائے گا تو محمود خان اچکزئی نے جواب میں پوچھا کہ کیا بلوچستان سے چیئرمین کے لئے کوئی امیدوار کھڑا ہے؟

محمود اچکزئی نے بتایا کہ صادق سنجرانی نے فون کر کے دعا کے لئے کہا تھا، میں نے کہا کہ جہاں تم کھڑے ہو اس کے لئے بددعا ہی ہوسکتی ہے دعا نہیں ۔ اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان سے عثمان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین کے لئے کھڑے ہیں ان کو ووٹ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے