پاکستان

وزیراعظم کے بیٹے کی لڑائی

مارچ 12, 2018 < 1 min

وزیراعظم کے بیٹے کی لڑائی

Reading Time: < 1 minute

بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ایوان بالا کی گیلری میں ہونے والی لڑائی میں وزیراعظم کے صاحبزادے شامل تھے جن کی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق سے ہاتھا پائی ہوئی ۔

سینٹ سیکورٹی اسٹاف کے مطابق اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی کے چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان ہوتے ہی ایوان ’جئے بھٹو اور ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کا جواب ن لیگ کے حامیوں نے ‘میاں تیرے جاں نثار بے شمار’ کے نعروں سے دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران گیلری میں بیٹھے اپوزیشن اور حکومتی حمایت یافتہ افراد میں بھی تلخی پیدا ہوئی ۔ نعرے بازی سے کشیدہ ہونے والا ماحول لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا اور وزیراعظم کے صاحبزادے  عبداللہ عباسی اورایم این اے حامد الحق مہمانوں کی گیلری میں گتھم گتھا ہوگئے۔ بعد ازاں ایوان کے عملے اور مہمان گیلری میں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا جب کہ سیکیورٹی عملہ وزیراعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کوگیلری سے باہر لے گیا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے