پاکستان

درجنوں درخواستیں خارج

مارچ 13, 2018 < 1 min

درجنوں درخواستیں خارج

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف اور کیپٹن صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں جبکہ رحمان ملک کو نوٹس جاری کر دیا ہے _

سپریم کورٹ نے نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں، توہین عدالت کی درخواستیں محمود نقوی نے دائر کی تھیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کے سارا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، یہ بیانات جے آئی ٹی سے متعلق تھے، عدالت سے متعلق بیانات کو مناسب وقت پر دیکھیں گے، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی _

چیف جسٹس نے کہا کہ باقی مقدمات سے الگ کرکے عمران خان کیس کو سماعت کے لئے مقرر کریں گے، سپریم کورٹ نے پرویز مشرف دو عہدوں کے خلاف درخواستیں خارج کر دی، شہبازشریف، دانیال عزیز، فردوس عاشق اعوان ، سعد رفیق ، نہال ہاشمی اورطلال چودھری سےمتعلق درخواستیں بھی نمٹادی گئیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ سینیٹ میں نیئر بخاری نے توہین عدالت کی، شہباز شریف کیس کے متعلق چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس ملک کے ساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا، ہم نے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، گر ذمہ داریاں ادا کی جاتیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے، عدالت نے بے نظیر بھٹو کے دو عہدوں کے خلاف دائر درخواستیں غیرموثر ہونے پر نمٹا دی گئی _

عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے رحمان ملک کو تنخواہوں اور مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست دو ہزار سات میں دائر کی گئی تھی، توہین عدالت کیسوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے