پاکستان

نئی حلقہ بندیوں پر پبلک نوٹس

مارچ 13, 2018 < 1 min

نئی حلقہ بندیوں پر پبلک نوٹس

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں پر پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی عبوری رپورٹ ہر اعتراض تین اپریل تک دائر کئے جاسکتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی عبوری رپورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات صرف متعلقہ حلقے کا ووٹر دائر کرسکتا ہے اور اعتراضات صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس دائر کئے جاسکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعتراض کےلئے درخواست کی آٹھ کاپیاں، آٹھ نقشے جمع کرائے جائیں ۔ اعتراضات کے لئے نقشے الیکشن کمیشن، محکمہ شماریات اور محکمہ مال (ریونیو) سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
اعتراضات کے لئے مردم شماری کی 2017 رپورٹ پر انحصار کیا جائے ۔ نوٹس کے مطابق تین اپریل کے بعد کوئی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے