پاکستان پاکستان24

توہین عدالت کی فرد جرم ٹل گئی

مارچ 14, 2018 < 1 min

توہین عدالت کی فرد جرم ٹل گئی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے _ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے طلال چودھری کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے مجھے سن لیں _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق وکیل کامران مرتضٰی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو دیکھ لی شاہد ہمارا کیس بہتر ہو جائے _ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آج ہم نے فرد جرم عائد کرنی ہے، مقدمات میں تاخیر سے صرف وقت ضائع ہوتا ہے _ وکیل نے کہا کہ اس کیس سے کسی کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو رہے، اگر بدتمیزی ہوئی بھی ہے تو آپ کی زات سے _

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کسی کی زات کا مسئلہ نہیں ادارے کی بات ہے، دن بدن آپ کا کیس مزید خراب ہو رہا ہے_ وکیل نے کہا کہ نوٹس کے بعد طلال چوہدری بہت محتاط ہیں، کامران مرتضٰی نے کہا کہ مجھے ایک وکیل دوست کے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے جانا ہے  _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق سپریم کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کل تک ملتوی کر دیا،  عدالت نے طلال چودھری کو توہین عدالت کی فرد جرم ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کر دی، عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس فرد جرم کا جائزہ لے لیں _

وکیل نے کہا کہ عدالت کل تک کیس کو ملتوی کردے کل دلائل دینا چاہتا ہوں، آج عدالت فرد جرم عائد نہ کرے،

عدالت نے کامران مرتضٰی کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی _

فرد جرم ایک دن کے لیے ٹل گئی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے