پاکستان24 متفرق خبریں

پریڈ کیلئے عدالتی فیصلہ معطل

مارچ 21, 2018 < 1 min

پریڈ کیلئے عدالتی فیصلہ معطل

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند دنوں میں اپنے ہی فیصلے کو معطل کر دیا ہے ۔ ہائی کورٹ کے دو ججوں نے سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا عدالتی فیصلہ معطل کر کے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ۔

ایک ہفتہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شہریوں اور سیلولر کمپنوں کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ فیصلے کے بعد بڑے شہروں اور سیکورٹی زون کے قریب بسنے والے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا تاہم اس فیصلے پر عمل ہونے سے قبل ہی اس کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

فیصلے کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی پی ٹی اے سے اپیل دائر کرائی گئی اور یوم پاکستان (۲۳ مارچ) کے موقع پر فون سروس بند کرانے کیلئے اس فیصلے پر حکم امتناع کی الگ درخواست میں استدعا کی گئی ۔

ہائی کورٹ نے اپیل فوری طور پر ڈویژن بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کیا جس نے پہلی ہی سماعت پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے اور حکم امتناع کی درخواست منظور کر لی ۔ رات کو تحریری حکم جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں اکیس مارچ کو (آج) پریڈ کے لئے فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر فون سروس بند رکھی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے حکم امتناع جاری کیا اور اپیل پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے