پاکستان

نواز اور مریم کی درخواستیں مسترد

مارچ 22, 2018 < 1 min

نواز اور مریم کی درخواستیں مسترد

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں _ نیب نے پہلے ہی ریفرنس میں نامزد ملزمان کا نام ای س ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کر رکھا ہے _

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کے تینوں ریفرنسز میں دائر نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں مسترد کر دیں،
استثنا کی درخواستوں کے ساتھ کلثوم نواز کی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی مکمل ہو چکی لیکن ریڈیو تھراپی ہونا باقی ہے، نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دی جائے _
نیب پراسکیوٹر افضال قریشی نے اعتراض اٹھایا، بولے میڈیکل رپورٹ میں کہیں درج نہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کی موجودگی ضروری ہے، حسن اور حسین نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، اگر دیگر ملزمان کو بھیج دیا گیا تو عدالتی کارروائی متاثر ہوگی،، نیب پہلے ہی نواز شریف، مریم نواز اور کپيٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کر چکی ہے،
عدالت نے محفوظ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنی مسترد کرتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے