پاکستان پاکستان24

عمران خان کے گھر پر جرمانہ

اپریل 3, 2018 2 min

عمران خان کے گھر پر جرمانہ

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے بنی گالہ اور کورنگ نالے کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کاحکم دیا ہے ۔۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتے میں تعمیرات کو قانونی دائرے میں نہ لایا گیا تو ذمہ دار وزیر کیڈ ہوں گے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عمران خان کی درخواست پر لیے  از خود نوٹس کی سماعت کی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے بتایا کہ بنی گالہ میں تمام آبادی کو ریگولر کیا جائے گا، 30 مارچ 2018 کے بعد ہونے والی تعمیرات گرا دی جائیں گی، سی ڈی اے نے ریگولیشنز کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے _

چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بابراعوان سے پوچھا کہ کیا آپ ریگولیشنز سے مطمئن ہیں _ بابر اعوان نے کہا کہ آپ کے حکم کے مطابق مل کر ریگولیشنز تیار کی ہیں _ پاکستان 24 کے مطابق جسٹس عمر عطا نے کہا کہ 8 مرلے پلاٹ کی تعمیرات کو صرف 10روپے جرمانہ وصولی پر ریگولر کریں گے، کیا یہ مذاق نہیں ہے _

وکیل نے بتایا کہ یہ فی مربع فٹ پر جرمانہ ہے_ چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں کوئی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں، ہمارا مقصد نالہ کورنگ اور بوٹینیکل گارڈن کاتحفظ ہے _

پاکستان 24 کے مطابق عدالت نے بوٹینیکل گارڈن تجاوزات کے زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریگولائزیشنز اورمتعلقہ قوانین کی دوہفتے میں منظوری لی جائے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے سیوریج منصوبے کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ بھی مانگ لی۔۔ کورنگ نالے کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے مقدمات کا ریکارڈ اور تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ کیس کی مزید سماعت کل دوبارہ ہوگی ۔

پاکستان 24 کے ذرائع کے مطابق بنی گالہ اور آس پاس کی آبادی کو بغیر کسی جرمانے کے ریگولر کیا جائے گا اور یہ فیصلہ وفاقی وزیر طارق فضل کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ علاقے کی آبادی کا ووٹ بنک ہے _

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سمجھتے ہیں کہ عمران خان اپنے گھر کا جرمانہ آسانی سے ادا کر سکتے ہیں لیکن مقامی آبادی کے ہر گھر کیلئے جرمانہ ادا کرنا ممکن نہیں _

پاکستان 24 کے ذرائع کے مطابق عمران خان کے گھر کا تعمیر شدہ رقبہ پندرہ ہزار تین سو فیٹ ہے اور 8 روپے کے حساب سے ان کا نقشہ منظور کرائے بغیر بنایا گیا گھر ایک لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ ادا کر کے قانونی ہو جائے گا _

Array
One Comment
  1. ممتاز بنگش
    اس کا کیا مطلب لیا جانا چاہئے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے