متفرق خبریں

فيس بک: اشتہارات پاليسی کا اعلان

اپریل 7, 2018 2 min

فيس بک: اشتہارات پاليسی کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

فيس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اشتہارات کے حوالے سے نئی پاليسي کا اعلان کر ديا ہے ۔ يہ پاليسی پاکستان، بھارت اور ديگر ممالک میں اس سال ہونے والے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔

فيس بک  کے باني مارک زکربرگ نے اشتہارات کے حوالے سے نی پاليسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ يہ ان  کی اہم ترجيحات ميں سے تھا کہ فيس بک پر کوئی غلط ايجنڈا نہ پھيلا سکے نئی پاليسی امريکا ميکسيکو بھارت پاکستان اور برازيل ميں ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھ کر بنائي گئي ہے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ديانتدارانہ طريقے سے اشتہارات کو سپورٹ کرتی ہے اور اب فيس بک پر اشتہارات ڈالنے والے کا نام اور پتے کي تصديق کی جائے گی اور اس بات کي تصديق کي جائے گي کہ ان اشتہارات کو معاوضہ کون دے رہا ہے ۔

مارک زکربگ کا کہنا تھا کہ نئي پاليسي کي شروعات امريکا سے ہوگی اور پھر اس پاليسي کو ديگر ممالک تک پھيلايا جائے گا مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپني اس بات کو لازم قرار دے گي کہ وہ لوگ جو فيس بک پر صفحات چلاتے ہيں وہ اپنا اکاونٹ ہم سے ’بليو ٹيگ‘ لگا کر تصديق حاصل کريں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی صارف فيس بک پر غلط مواد شائع نہيں کرسکے گا، جيسا کہ روسيوں نے دو ہزار سولہ کے امريکي انتخابات ميں جعلی اکاونٹ بناکر اشتہارات چلائے تھے فيس بک نے رواں ہفتے بڑی تعداد ميں روسيوں کے جعلی اکاؤنٹ بند کئے ہيں ۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ اب صارفين کو معلوم ہوگا کہ کون سي تنظيم اشتہارات شائع کررہی ہے مارک زکربرگ نے يہ اعلان امريکی کانگريس کے سامنے پيش ہونے سے ايک ہفتے پہلے کيا جس ميں انہوں نے صارفين بک کے 87 ملين صارفين کے کوائف کيمبرج انلاٹيکا کو ديے تھے جن ٹرمپ کي صدارتي اليکشن مہم  کے ليے استعمال کيا گيا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے