پاکستان پاکستان24

شام حملے پر پاکستانی ردعمل

اپریل 14, 2018 < 1 min

شام حملے پر پاکستانی ردعمل

Reading Time: < 1 minute

شام پر امریکا اور اتحادیوں کے  میزائل حملے پر پاکستان کا رد عمل سامنے آ گیا ہے _ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے، شام کی صورتحال کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ اہم ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مانع تنظیم کے زریعے جلد اور شفاف انداز سے حقائق ثابت کئے جائیں _

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں پاکستان کی جانب سے شام پر حالیہ امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملوں پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں پاکستان نے شام کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ شام کے معاملے پر تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے، شام کی صورتحال کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کسی بھی جانب سے کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے تاہم اہم یہ ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مانع تنظیم کے زریعہ جلد اور شفاف انداز سے حقائق ثابت کئے جائیں ، ترجمان کا کہنا تھا کہ شام کے معاملہ پر تمام فریقین پر دباو ڈالتے ہیں کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مانع تنظیم کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ایک معاہدہ کو یقینی بنائیں، ہم کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مانع تنظیم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ہماری سوچیں شام میں موجود شامی باشندوں کے ساتھ ہیں جو پہلے ہی ابتر حالات کا شکار ہیں،امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین مسلے کا جلد حل تلاش کر کہ شامی عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں گے۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے