پاکستان24 متفرق خبریں

جیو کی بندش کیوں؟ دی ہندو

اپریل 15, 2018 < 1 min

جیو کی بندش کیوں؟ دی ہندو

Reading Time: < 1 minute

ہندوستان کے اخبار دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق جیو نیوز کی نشریات بحالی کیلئے چینل انتظامیہ اور فوجی حکام میں ملاقات ہوئی ہے _ رپورٹ کے مطابق فوجی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل نیٹ ورک پر جیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کے لیے چینل اور جنگ گروپ سے وابستہ فوج اور عدلیہ کے ناقد صحافیوں کو خاموش کرانا ہوگا _

رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ایم ضیاء الدین نے کہا ہے کہ جیو کی بندش کے پیچھے فوج یا اس میں موجود سرکش عناصر کا ہاتھ ہے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں _ انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت عالمی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے خبریں آنے کے بعد یہ ملک کی بھی بدنامی کا باعث ہے _

کئی کیبل آپریٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کو ٹیلی فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد وہ جیو کو بند کرنے پر مجبور ہو گئے _

وفاقی حکومت اور پیمرا اس حوالے سے مکمل طور پر بے بس ہیں جبکہ دودھ اور پانی پر ازخود نوٹس لینے والی عدلیہ اظہار رائے کی آزادی پر سرکش عناصر کی جانب سے قدغن لگانے سے آنکھیں چرا رہی ہے _

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر صارفین جیو نیوز کی نشریات بند کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے