پاکستان پاکستان24

فائرنگ پر حیران کن فوجی ردعمل

اپریل 15, 2018 < 1 min

فائرنگ پر حیران کن فوجی ردعمل

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے مبینہ واقعہ کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں اس حوالے سے ابھی تک سپریم کورٹ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، چونکہ پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس خود اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں اس لیے زیادہ تر لوگ عدالت کی جانب دیکھ رہے ہیں _

دوسری جانب فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری مختصر بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے_ بیان میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام شراکت دار ایسا ماحول یقینی بنائیں کہ ریاست کے ادارے امن و استحکام کیلئے موثر انداز میں اپنی کوششیں جاری رکھ سکیں  _

فوج کے ترجمان نے واضح نہیں کیا کہ شراکت داروں سے ان کی کیا مراد ہے، اور فائرنگ واقعہ میں کون کون شراکت دار ہے _

ISPR
Firing incident at the residence of Mr. Justice Ijaz ul Ahsan is condemnable. All stake holders should ensure secure environment for effective functioning of the state institutions and continue the efforts to consolidate improving peace and stability.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے