متفرق خبریں

سپریم کورٹ میں نئے جج کا اضافہ

اپریل 16, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ میں نئے جج کا اضافہ

Reading Time: < 1 minute

اعلی عدلیہ میں ججوں کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی سفارش کی ہے _

جسٹس منیب اختر سندھ ہائی کورٹ کی سنیارٹی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں تاہم کہا گیا ہے کہ ان سے اوپر تینوں ججوں نے سپریم کورٹ آنے کے بجائے سندھ ہائی کورٹ میں ہی کام جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی _

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں وکیلوں کے نمائندے نے اس تقرر کی سفارش پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ جونیئر جج کو لگانے کی بجائے دیگر ہائی کورٹس سے جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا _

جسٹس منیب اختر سابق وزیر قانون اور سینئر وکیل خالد انور کے داماد ہیں، واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار جس وقت سیکرٹری قانون تھے خالد انور قانون کی وزارت کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے _

سپریم کورٹ میں گزشتہ چار سال سے بلوچستان ہائی کورٹ جبکہ گزشتہ سات سال سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے کسی جج کو نہیں لیا گیا _ جسٹس قاضی فائز عیسی بلوچستان سے سپریم کورٹ میں آنے والے آخری جج ہیں _

جسٹس منیب اختر 2027 میں ملک کے چیف جسٹس بھی بنیں گے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے