عالمی خبریں

سعودی عرب میں سینما کھل گئے

اپریل 19, 2018 < 1 min

سعودی عرب میں سینما کھل گئے

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں 35 برس کے طویل وقفے کے بعد سنیما کھول دیاگیا اور اس موقع پرفلم  ’بلیک پینتھر‘ دکھائی گئی۔

سینما ہال کا افتتاح سعودی وزیر ثقافت نے کیا۔اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تفریح اور ثقافت کے شعبے سے وابستہ معروف سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔

دنیا میں سنیما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے بلیک پینتھر کی ٹیسٹ سکریننگ کی جسے سعودی عرب نے سنیما گھروں میں فلم چلانے کا لائنس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 برسوں سے سنیما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سنیما گھر ہو گا۔

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے