پاکستان

میری تنخواہ بعد میں دیں، چیف جسٹس

اپریل 24, 2018 < 1 min

میری تنخواہ بعد میں دیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ جب تک سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی مجھے تنخواہ نہ دی جائے ۔

اپنے آڈر میں عدالت نے لکھا کہ یہ عام ہو گیا ہے سرکاری ملازمین کو یکم کو تنخواہ نہیں ملتی، جب تک ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ ہو چیف جسٹس کو تنخواہ نہ دی جائے ۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ چیف جسٹس کا چیک اکاونٹ میں نہیں جائے گا، ملازمین کو ادائیگی کی تصدیق کے بعد چیک چیف جسٹس کے اسٹاف کو دیا جائے ۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ سیکرٹری فنانس کدھر ہے، سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان ملازمین کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے، کل رات تک ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی تھی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری افسران کو، ہمیں اور آپ کو یکم کو تنخواہ مل جاتی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے