متفرق خبریں

تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے لوگ

اپریل 30, 2018 < 1 min

تحریک انصاف کے جلسے میں کتنے لوگ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور مینار پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد جسلہ کیا ہے ۔ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ‘نیا پاکستان’ بنانے کے لیے گیارہ نکات کا اعلان کیا ۔ ا انہوں نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ، تعلیم، صحت، ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا اُن کی اہم ترجیحات ہیں۔

خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت میں آئے تو جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ ’جب میں نے آپ سے پیسہ مانگا آپ نے دل کھول کر دیا چاہے وہ ہسپتال کے لیے ہو یا یونیورسٹی کے لیے ہو۔ آپ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ۔‘

عمران خان نے گیارہ نکات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں سرکاری تعیلمی اداروں کی حالتِ زار کو بہتر کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر اُن کی جماعت حکومت آئی تو وہ فیڈریشن کو مضبوط کریں گے اور قبائلی عوام کو بھی اُن کا حق دیں گے ۔

تحریک انصاف کے جلسے کو الیکٹرانک میڈیا میں بہت زیادہ کوریج دی گئی اور اس کیلئے نجی چینلز پر کروڑوں روپے کے اشتہارات بھی چلائے گئے ۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس جلسے اور شرکا کی تعداد پر دلچسپ تبصرے کیے ۔

بعض صارفین نے لکھا کہ جلسے میں شرکا کی تعداد تو چالیس ہزار کے لگ بھگ تھی مگر اے آر وائے نے ستر ہزار بتائی جبکہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے بعد جیو نیوز نے بھی تعداد بڑھ چڑھ کر بتائی ۔ سوشل میڈیا پر جلسے سے زیادہ جیو نیوز کی کوریج زیربحث رہی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے