پاکستان

کوئٹہ میں سُنی بھی نشانہ بن گئے

اپریل 30, 2018 < 1 min

کوئٹہ میں سُنی بھی نشانہ بن گئے

Reading Time: < 1 minute

 بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے دکانوں پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے ۔ واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ تین دن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر چھ افراد مارے گئے ہیں ۔

فائرنگ کا حالیہ واقعہ جان محمد روڈ پر اتوار کی شب پیش آئے ۔ اقریبی تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق کہ موٹر سائیکل پر نامعلوم مسلح افراد جان محمد روڈ پر آئے اور انھوں نے پانچ دکانوں میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس اہلکار کے مطابق جان محمد روڈ پر پیش آنے والے واقعات فرقہ وارانہ بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھے جس میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز جماالدین روڈ پر ایک دکان پر فائرنگ سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برادری کے دو افراد مارے گئے تھے ۔ اس سے قبل جمعہ کو طوغی روڈ پر فائرنگ سے ایک مذہبی عالم دین کا چھوٹا بھائی مارا گیا تھا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے