پاکستان

ہزارہ برادری سے آرمی چیف کی ملاقات

مئی 2, 2018 < 1 min

ہزارہ برادری سے آرمی چیف کی ملاقات

Reading Time: < 1 minute

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے_ فوج کے سپہ سالار نے ہزارہ قبیلے کے عمائدین سے ملاقات کی اور تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو شریک ہوئے _

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے اعلی سطح سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی،  آرمی چیف کو تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے حوالے بریفنگ دی گئی،  آرمی چیف نے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی اور انکے تحفظات سنے _

یاد رہے کہ ہزارہ برادری ایک لمبے عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتی چلی آ رہی ہے۔ گزشتہ روز مارے جانے والے مقتولین کے لیے انصاف مانگتے ہوئے ہزارہ برادری کے افراد سراپا احتجاج ہیں اور کوئٹہ میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ نے ہزارہ مظاہرین سے درخواست کی تھی کہ وہ دھرنا ختم کر دیں لیکن ہزارہ برادری کے عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد تک مظاہرہ اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے