پاکستان

خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

مئی 4, 2018 < 1 min

خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل کو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں خصوصی بنچ سماعت کرے گا ۔

پاکستان ۲۴ کے مطابق تین رکنی بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں ۔ اپیل کی سماعت سات مئی کو دن ڈیڑھ بجے کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل بنچ نے خواجہ محمد آصف کو کاغذات نامزدگی میں درست اثاثے ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے