بارہ مئی کیس کی فائل طلب

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں مقدمات کی سماعت کے دوران 12 مئی کے سانحے میں قتل ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے _

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آج بارہ مئی ہے، 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا تھا، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیے _

سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں 12 مئی کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اس کے بعد چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی سے پوچھا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں؟ جواب میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے، چیف جسٹس نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کر لی _

متعلقہ مضامین