پاکستان

نوازشریف بیان پر قائم

مئی 14, 2018 2 min

نوازشریف بیان پر قائم

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کیا کہہ دیا؟ نواز شریف نے احتساب عدالت میں رپورٹرز کے سامنے انگریزی جریدے ڈان کی خبر پڑھی اور کہا کہ وہی بولا جو مشرف، محمود درانی اور رحمن ملک کہہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اسے غدار کہا جا رہا ہے ۔۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے انگریزی جریدے کی خبر پڑھی اور سوال اٹھایا کہ بتایا جائے اس میں کون سی غلط بات ہے، ذرا اخبار نکال کر پڑھیں تو سہی، جو بولا وہ پہلے مشرف، محمود درانی اور رحمن ملک بھی کہہ چکے ہیں ۔۔نوازشریف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ایک جاسوس تھا پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وہ جاسوس تھا۔ نوازشریف کاکہنا تھا کہ انہیں غدار اس لیے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، دہشتگردی کو ختم کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کو دنیا ماننے کےلیے تیار نہیں، ہم نے قربانیاں دیں، فوج نے قربانیاں دیں، فوجی شہید ہوئے، نواز شریف نے کہا کہ پچاس ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے، پھر بھی دنیا ہمارا narrative بیانیہ ماننے کو کیوں تیار نہیں _

نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اس کو محب وطن کہا جاتا ہے جس نے وطن توڑا، ججوں کو باہر نکالا اور آئین توڑا، نواز شریف نے کہا کہ کیا وہ محب وطن ہوگا جس نے بارہ مئی کا سانحہ کیا، حق بات کرتا ہوں، کرتا رہوں گا، چاہے کچھ بھی سہنا پڑے، نواز شریف نے کہا کہ غدار کہا نہیں جا رہا، کہلوایا جا رہا ہے، پہلے بتایا جائے کہا کیا ہے میں نے، اخبار دیکھ لیں اس میں میں نے کیا کہہ دیا ایسا، اس میں کون سی غلط بات ہے، ممبئی حملے کا مقدمہ کیوں مکمل نہیں ہو رہا،

ایک رپورٹر نے پوچھا کہ نان سٹیٹ ایکٹر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں؟ مریم نواز نے جواب دیا کہ پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا؟

نواز شریف نے مریم نواز کو بولنے سے روک دیا، کہا کہ آپ نہ بولو، نواز شریف نے مریم کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپریشن ضرب عضب ختم ہو چکا ہے اب آپریشن رادالفساد چل رہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے