منی لانڈرنگ الزام پر چیئرمین نیب طلب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، کمیٹی نوازشریف پر 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کے معاملے کا جائزہ لے گی _

کمیٹی نے نوازشریف پر لگے الزام کی وضاحت اور حقیقت جاننے کے لیے کل چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو بھی طلب کر لیا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین چوہدری اشرف کی صدرات میں ہوگا _

نوازشریف پر منی لانڈرنگ کا معاملہ تحقیقات کے لیے آج ہی قائمہ کمیٹی کو بھجوا یا گیا تھا

متعلقہ مضامین