پاکستان

آپریشن ردالفساد میں فوج کا جانی نقصان

مئی 17, 2018 < 1 min

آپریشن ردالفساد میں فوج کا جانی نقصان

Reading Time: < 1 minute

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور سیکورٹی فورسز نے سو سے زائد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی مارا گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سہیل عابد شہید اور چار جوان زخمی ہوئے ہیں ۔
فوج کے ترجمان کے بیان کے مطابق آپریشن میں دو خود کش بمباروں سمیت تین دہشتگر د مارے گئے ۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی اور ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے