پاکستان پاکستان24

جواب دینے کا آخری موقع

مئی 18, 2018 < 1 min

جواب دینے کا آخری موقع

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ملزمان کے بیانات ریکارڈ نہ کئے جاسکے ۔ عدالت نے پیر 21 مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دے دیا ہے ۔  العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت منگل کو ہوگی۔

احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دئیے گئے سوالنامے پر اعتراض اٹھایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں کچھ سوالات ایسے ہیں جو سمجھ میں نہیں آ رہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملزمان کا بیان بعد میں قلم بند کیا جائے _ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نوازشریف کے وکیل کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ سمجھ میں آ رہا ہے اس پر بیان قلم بند کرا لیں، خواجہ صاحب عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہم تعاون کر رہے ہیں لیکن خواجہ حارث ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ یہ آخری موقع ہے پیر کو ملزمان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک، اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی ہے ۔ پیر کو ملزمان نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، منگل کو خواجہ حارث جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے