متفرق خبریں

ارباز خان کرکٹ جوئے میں ملوث؟

جون 2, 2018 < 1 min

ارباز خان کرکٹ جوئے میں ملوث؟

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں پولیس نے ملکی کرکٹ پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سٹے بازی سے جڑے معاملات میں تفتیش کیلئے بالی وڈ کے اداکار اور فلم ساز ارباز خان کو طلب کیا ہے ۔ مہاراشٹر پولیس نے تین روز قبل سونی جالان نامی ایک شخص کو سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر انھوں نے ارباز کا نام لیا جس کے بعد ارباز کو پولیس نے بیان دینے کیلئے بلایا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق پولیس کے تفتیشی افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ ارباز خان کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل طلب کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملزم سونو جالان نے کچھ باتیں بتائی ہیں، ہم ارباز خان کا بیان لینے کے بعد ہم ان بیانات کی سچائی کی تفتیش کریں گے، اور اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے ۔ ارباز خاں معروف اداکار سلمان خان کے بھائی ہیں اور وہ بظاہر سونو جالان کے واقف تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جالان کا انڈیا میں بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ تھا اور اس کے تعلقات پاکستان، افغانستان اور کئی دوسرے کرکٹ کھیلنے والے ملکوں تک پھیلے ہوئے تھے ۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں سٹے بازی کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ارباز خان کو کس سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر نے کہا کہ وہ ارباز کا بیان آنے کے بعد تمام پہلوؤں کی تفتیش کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے