پاکستان24 متفرق خبریں

ریحام خان کا حمزہ عباسی کو جواب

جون 2, 2018 < 1 min

ریحام خان کا حمزہ عباسی کو جواب

Reading Time: < 1 minute

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان اور تحریک انصاف کے ٹرولز کا مقابلہ تو کافی عرصے سے جاری تھا مگر اب پاکستان تحریک انصاف کے اہم افراد بھی عمران خان کی سابق اہلیہ کے خلاف میدان میں کود پڑے ہیں ۔ اداکار حمزہ عباسی نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کتاب کا مسودہ ان کے ہاتھ لگا ہے ۔

دوسری جانب ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کو ای میلز کر کے دھمکاتے رہے ہیں ۔ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام  لگایا کہ مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کر رہا ہے اور بدمعاش عناصر مجھے خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف بہت اچھے انسان ہیں ۔ جس کے بعد ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر ہر لکھا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی ۔

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تحریک انصاف کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

 

 

One Comment
  1. کاظم
    بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے