پاکستان24 متفرق خبریں

کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

جون 3, 2018 < 1 min

کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی ہے، عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 50لاکھ سے تجاوز کرگئی  ہے _

الیکشن کمیشن کی نئی اور حتمی فہرست کے مطابق عام انتخابات میں 10 کروڑ 59لاکھ 55ہزار407 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے _ فہرست کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد5 کروڑ92 لاکھ24 ہزار262 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67لاکھ31ہزار145ہوگئی ہے _

پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد6کروڑ6لاکھ72ہزار868 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد3کروڑ36لاکھ79ہزار992  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2کروڑ69لاکھ92ہزار876 ہے.

سندھ میں2کروڑ23لاکھ91ہزار 244 ووٹرز ہیں،سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ24لاکھ36ہزار844 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد99لاکھ54ہزار400ہے.

کے پی میں ووٹرز کی کل تعدادایک کروڑ53لاکھ16ہزار299ہے.خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد87لاکھ5ہزار831ہے، صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد66لاکھ10ہزار468ہے.

بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد42لاکھ99ہزار494ہے.مرد ووٹرز کی تعداد24لاکھ86ہزار230ہے. خواتین ووٹرز کی تعداد18لاکھ13ہزار264ہے.

فاٹا میں ووٹرز کی کل تعداد25لاکھ10ہزار154ہے،مرد ووٹرز کی تعداد15لاکھ7ہزار902ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد10لاکھ2ہزار252رجسٹرڈ ہے.

وفاق میں کل ووٹرز کی تعداد7لاکھ65ہزار348ہے، مرد ووٹرز کی تعداد4لاکھ7ہزار463ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد3لاکھ57ہزار885ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے