پاکستان24 متفرق خبریں

عامر لیاقت تحریک انصاف سے کہاں؟

جون 3, 2018 2 min

عامر لیاقت تحریک انصاف سے کہاں؟

Reading Time: 2 minutes

اینکر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آئے تھے مگر ان کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہیں دیا جا رہا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عزت کی وجہ سے کچھ نہیں کہتا، کل تک اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا  _

دوسری جانب ریحام خان نے ایک ٹوئٹ میں اپنی کتاب کی مفت تشہیر کرنے پر سوشل میڈیا کے ٹرولز کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کے اس طنز کا براہ راست نشانہ بظاہر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور خاص طور پر حمزہ عباسی ہیں _

حمزہ علی عباسی نے بھی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ ریحام خان کی کتاب کے کچھ حصے کل سما ٹی وی کے پروگرام میں سامنے لائیں گے، واضح رہے کہ کتاب ابھی تک شائع نہیں ہوئی _ اور اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ حمزہ عباسی نے یہ حصے کہاں سے حاصل کئے  _

صحافی حامد میر نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر کے کچھ خوشی کا اظہار کیا ہے جو بظاہر ڈیرہ غازی خان کے کھوسہ خاندان پر طنز ہے، مگر اس پر حامد میر کو تحریک انصاف کا ترجمان بننے کے طنز کا سامنا ہے  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے