متفرق خبریں

اب پانی عدالت کی ترجیح ہے، چیف جسٹس

جون 4, 2018 < 1 min

اب پانی عدالت کی ترجیح ہے، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے دائر درخواست  کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر درخواستوں کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دیا، عدالت نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق دیگر مقدمات بھی مقرر کرنے کا حکم دیا ہے،
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کراچی کے پانی سے متعلق تمام مقدمات ہفتے کو رجسٹری میں سنے جائیں گے، پانی کی قلت ملک کے لیے سب سے بڑا ناسور ہے، کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم خشک ہو جائے گا _
عدالت نے واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک اور ظفر محمود کو طلب کرلیا، سابق چیئرمینز کو پانی کی کمی سے متعلق عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
کئی بارکہہ چکاہوں پانی کا مسلئہ انتہائی سنگین ہے، چیف جسٹس
پانی کی قلت اورڈیمز کی تعمیرکسی سیاسی جماعت کی ترجیح نہیں، جسٹس سردارطارق
بچوں کو پانی نہیں دیا تو کچھ نہیں دیا، چیف جسٹس
20 سال سے کالاباغ ڈیم کےلیے کیس لڑ رہا ہوں ، درخواستگزار
ہرسیاسی جماعت کےلیےالیکشن سےقبل ڈیمز کی تعمیرکاوعدہ لازمی قراردیاجائے، درخواستگزار
الیکشن میں ووٹ کے ساتھ کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کی پرچی بھی شامل کی جائے، درخواستگزار
الیکشن کو کنفیوژ نہ کریں، پاکستان کی بقا پانی پر منحصر ہے، پانی کے مسئلے کے حل کےلیے جو بھی ہوسکا کروں گا، چیف جسٹس
48 سال سے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا، درخواستگزار
سپریم کورٹ کی اب اولین ترجیح پانی کے مسلئے کا حل ہے، چیف جسٹس

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے