پاکستان پاکستان24

فوجی ترجمان کا سوشل میڈیا پر غصہ

جون 4, 2018 < 1 min

فوجی ترجمان کا سوشل میڈیا پر غصہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کی ہے  جس میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر سرگرم افراد اور صحافیوں کی نشاندہی کی ہے کہ یہ ہمارے (ریاست) کے خلاف بولتے ہیں _

فوجی ترجمان نے پروجیکٹر کے ذریعے کچھ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے اکاؤنٹس کی نشان دہی کی اور کہا کہ ان افراد کا کیا کیا جائے جو اپنے اصلی نام سے ٹوئٹ کرتے ہیں اور ریاست مخالف ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہیں _ تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ریاست سے ان کی کیا مراد ہے اور وہ کون سی مخصوص بات ہے جو ریاست مخالف ہے _

واضح رہے کہ فوجی ترجمان نے ان جانے مانے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصاویر دکھائی ہیں جو جمہوریت کی بالادستی کے لیے کھل کر بات کرتے ہیں _

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس میں ناقد صحافیوں کی تصاویر دکھانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح جمہوریت کے حامی افراد کو دھمکا کر خاموش کرانا مقصود ہے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے