پاکستان24 متفرق خبریں

مشرف پاکستان آ جائیں، سپریم کورٹ

جون 7, 2018 < 1 min

مشرف پاکستان آ جائیں، سپریم کورٹ

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی الیکشن لڑنے کی اہلیت کو پاکستان واپس آنے سے مشروط کر دیا ہے _ چیف جسٹس نے مشرف کے وکیل سے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے کہیں تیرہ جون کو لاہور میں پیش ہو جائیں، پرویز مشرف واپس آ جائیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، تاہم عدالت نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی _
مقدمے کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پوچھا کون ہیں یہ سید پرویز مشرف؟ وکیل قمر افضل نے بتایا کہ یہ سابق صدر ہیں _
سپریم کورٹ میں سابق آمر پرویز مشرف کی نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آجائیں نااہلی ختم کر دیں گے۔ پرویزمشرف کو ذاتی حثیت میں پیش ہونا ہوگا ۔پرویز مشرف سے کہیں 13 جون کو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

عدالت نے پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرویز مشرف واپس آجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی ۔ پرویزمشرف کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کے پرویز مشرف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی ۔ کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے