پاکستان پاکستان24

تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست

جون 8, 2018 < 1 min

تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست

Reading Time: < 1 minute

عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے  _

پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام جاری کیے گئے ہیں _ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد، بنوں، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، عمران خان این اے، 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے _

شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے، فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے، پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے _

غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے، شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے، عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے _

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے جبکہ سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے اور پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے