انقلابی کا تاریخی جنازہ

سندھ کے بزرگ سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کے تاریخی جنازے نے ملک بھر میں سول سوسائٹی، شاعروں، اساتذہ اور ادیبوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے _

کامریڈ پلیجو کے سیاسی مخالفین بھی ان کے جنازے کے مناظر دیکھ کر ان کو خراج عقیدت پیش کئے بغیر نہ رہ سکے _ رسول بخش پلیجو کے جنازے میں صرف ان کی سیاسی جماعت کے لوگ ہی شامل نہیں تھے بلکہ ان کی فکر سے متاثرہ ہزاروں افراد نے اپنے محبوب قائد، استاد اور ایک غیر معمولی شخصیت کو الوداع کہا _

جنازے کی ایمبولینس کو سلامی دینے کے لیے سڑک کے اطراف میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچے بوڑھے قطاریں بنا کر کھڑے تھے اور یہ سب خود سے کیا گیا تھا، ایک انتہائی منظم اور پر ہجوم جنازہ اس سے قبل ماضی قریب کی تاریخ میں نہیں دیکھا گیا _

رسول بخش پلیجو کی ابتدائی پہچان سندھ کے قوم پرست سیاست دان کی تھی _

متعلقہ مضامین