ٹکٹ کا امیدوار ہوں نہ محتاج

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما جو کئی دفعہ الیکشن میں حصہ لے چکے ہوں ٹکٹ کے لیے انٹرویو دیں _

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ
‘نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ۔ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ اس وقت جاتی امراء والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں۔’

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے