پاکستان

چودھری نثار کے ٹکٹ بیان کا علم نہیں، نوازشریف

جون 11, 2018 < 1 min

چودھری نثار کے ٹکٹ بیان کا علم نہیں، نوازشریف

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جانے کا سوچوں گا، عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی لیکن مسترد ہو گئی، چوہدری نثار کے ٹکٹ پر بیان سے لاعلم ہوں _

احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کے اعلان میں کچھ وقت لگے گا۔ نواز شریف سے پوچھا گیا کہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سینئر رہنما ٹکٹ کے لئے انٹرویو نہیں دیتے تو جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے ان کا یہ بیان نہیں پڑھا۔ نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ مشرف کہتے ہیں تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے پھر واپس آوں گا؟ تو نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ جب ان سےسوال ہوا کہ آپ کو کل سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے؟ تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی۔ میں تو وہاں کوئی درخواست لے کر نہیں گیا۔ یہاں درخواست دی تھی وہ مسترد ہو گئی۔ عید کی چھٹیاں آ گئی ہیں ان میں جانے کی سوچوں گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے